ہیراتھ ایک گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ میں 8 بار 5 یا زائد وکٹیں لینے والے دوسرے سری لنکن باؤلر بن گئے

جمعہ 16 اکتوبر 2015 20:02

ہیراتھ ایک گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ میں 8 بار 5 یا زائد وکٹیں لینے والے دوسرے سری لنکن باؤلر بن گئے

گال ۔16 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) رنگناہیراتھ ایک گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں 8 مرتبہ پانچ یا زائد وکٹیں لینے والے دوسرے سری لنکن باؤلر بن گئے۔

(جاری ہے)

ہیراتھ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل متھایا مرلی دھرن بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہیراتھ نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ہیراتھ نے گال کے مقام پر ایک میچ کے دوران 8 ویں بار پانچ یا زائد وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے سری لنکا کے دوسرے باؤلر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 16/10/2015 - 20:02:08