فیفا صدارت : انگلینڈ ، ہالینڈ کو پلاڑٹینی کی حمایت پر تحفظات

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 14:19

فیفا صدارت : انگلینڈ ، ہالینڈ کو پلاڑٹینی کی حمایت پر تحفظات

نیون (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار17اکتوبر۔2015ء ) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی سربراہی حاصل کرنے کیلیے بساط بچھ چکی ہے۔ اردن کے پرنس علی کے مقابلے میں یوئیفا کی بھرپور حمایت کے ساتھ یوئیفا کے معطل صدر مائیکل پلاٹینی میدان میں اترچکے ہیں جبکہ بحرین کے شیخ سلمان بن الخلیفہ کے مقابلے میں حصہ لینے کی اطلاعات ہیں ۔ پلاٹینی کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ، انگلینڈ اور ہالینڈ نے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے ان کی حمایت کا فیصلہ معطل کردیا ہے ۔

خیال رہے کہ مائیکل پلاٹینی پر 90 دن کی معطلی اور مجرمانہ تحقیقات کے باوجود یوئیفا نے فیفا کا نیا صدر منتخب کرنے کےلئے حمایت کا اعلان کیا تھا لیکن اب انگلینڈ اور ہالینڈ اس فیصلے کو پلاٹینی کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے تک مشروط کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات ہے کہ رواں برس مئی میں ہونے والے انتخابات میں یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن نے سیپ بلاٹر کے مقابلے میں پرنس علی بن الحسین کو ووٹ دیئے تھے ۔

دوسری جانب اردن کے شہزادہ علی بن الحسین کی کاغذات نامزدگی کے بعد ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے سربراہ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ بھی جلد ہی مقابلے میں حصہ لینگے ۔ بحرین کے شہزادے سلمان نے پلاٹینی کی حمایت کا اعلان کیا تھا لیکن پلاٹینی پر اپنا اعتماد کھونے کے بعد انھوں نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلمان کو قطر کی حمایت ملنے کا امکان ہے ۔

وقت اشاعت : 17/10/2015 - 14:19:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :