فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015 میں مزید چار میچوں کا فیصلہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 15:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015 میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا ۔ فریدیہ کلب نے آئیڈیل کلب، اسلام پورہ کلب نے لکی کلب، وحدت کلب نے مغل پورہ کلب اور قائد مانگا کلب نے شاہین کلب کو ہرا دیا۔ فیم فٹ بال سپورٹس کلب ماڈل ٹاون کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق فیم فٹ بال لیگ2015-گروپ اے کے میچ میں فریدیہ کلب نے آئیڈیل کلب کوایک صفرسے شکست دے دی۔

یہ میچ ٹاون شپ فٹ بال گراونڈ لاہور میں کھیلا گیا۔ فریدیہ کلب کے مڈ فیلڈر تنویر الحسن نے میچ کا واحد گول60 ویں منٹ میں کیا۔آر اے بازار فٹ بال گراونڈلاہور کینٹ لاہور میں گروپ بی کے تحت کھیلے گے میچ میں اسلام پورہ کلب نے لکی کلب کودو صفر سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

سٹرائیکر امجد نے میچ کے 25 ویں اور 55 ویں منٹ میں گول کر کے اسلام پورہ کلب کی جیت میں کلیدی رول ادا کیا۔

کیمپس فٹ بال گراونڈ میں گروپ ای کے میچ میں وحدت کلب نے مغل پورہ کلب کو تین صفر سے شکست دے دی۔ سٹرائیکرشبیر نے دو گول میچ کے 10 ویں اور 26 ویں منٹ اور سٹرائیکر سلمان نے 38 ویں منٹ میں گول کر کے وحدت کلب کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ گروپ ایف کے تحت کھیلا گیا میچ جو کہ فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون میں منعقد ہوا جس میں قائد مانگا کلب نے شاہین کلب کو دوکے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ قائد مانگا کلب کے سٹرائیکر حسن نے دو گول میچ کے 14 ویں اور 53 ویں منٹ میں کیے ۔جبکہ سٹرائیکر فیصل خان نے میچ کے 45 ویں منٹ میں گول کیا۔شاہین کلب کی طرف سے سٹرائیکر عاطف عنصر اور سٹرائیکر ثمران نے بالترتیب میچ کے 11 ویں اور 37ویں منٹ میں گول کیے۔

وقت اشاعت : 17/10/2015 - 15:24:46