فنچ اور میتھیوویڈ کو کرکٹ آسٹریلیا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 21:15

فنچ اور میتھیوویڈ کو کرکٹ آسٹریلیا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے

میلبورن ۔17 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) کرکٹ آسٹریلیا نے ایرون فنچ اور میتھیوویڈ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد کر دیئے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میٹا ڈور ون ڈے کپ کے دوران ایرون فنچ نے ساؤتھ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے پر ایمپائر کے فیصلے پر غصے کا اظہار کیا تھا جبکہ میتھیوویڈ نے رن آؤٹ ہونے پر ساتھی کھلاڑی ڈینئل کرسچین سے بدزبانی کی تھی، دونوں کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے ہیں اسلئے ان پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ فنچ پر میچ فیس کا 70 اور ویڈ پر 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/10/2015 - 21:15:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :