پانچ بار ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں،ہیراتھ نے عبدالقادر اور ہربھجن کا ریکارڈ برابر کر دیا

اتوار 18 اکتوبر 2015 13:37

پانچ بار ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں،ہیراتھ نے عبدالقادر اور ہربھجن کا ریکارڈ برابر کر دیا

گال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) سری لنکن سپنر رنگناہیراتھ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ہیراتھ ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 5 باریہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے عبدالقادر اور بھارت کے ہربھجن سنگھ کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا جبکہ وہ مجموعی طور پر یہ اعزاز حاصل کرنے والے سری لنکا کے دوسرے اور مشترکہ طور پر دنیا کے چھٹے باؤلر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عبدالقادر اور ہربھجن سنگھ کو بھی پانچ، پانچ بار یہ اعزاز حاصل ہے۔ ٹیسٹ تاریخ میں زیادہ بار ایک میچ میں دس وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کے پاس ہے، انہوں نے 22 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے۔

وقت اشاعت : 18/10/2015 - 13:37:43