کرکٹر انور علی کی شادی، خوشی میں دوستوں کی ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا

اتوار 18 اکتوبر 2015 15:29

کرکٹر انور علی کی شادی، خوشی میں دوستوں کی ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر انور علی نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر دیا، انور علی کی شادی کی تقریب میں دوستوں کی ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔ پختونوں کی روایات کے مطابق مہمانوں کے لئے خاطر تواضح کے لئے 100 دیگیں بھی تیار کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر انور علی بارات لے کر کراچی کے علاقے میٹروول پہنچے تو دوستوں نے پختونوں کی روایت کے مطابق ہوائی فائرنگ کر کے ان کا استقبال کیا۔ شادی کی تقریب ہزاروں کی تعداد میں مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جن کی آو بھگت کے لئے 100 سے دیگیں بھی پکائی گئیں۔ انور علی کے ولیمے کی تقریب 27 اکتوبر کو ہو گی۔

وقت اشاعت : 18/10/2015 - 15:29:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :