سالانہ فیم فٹ بال لیگ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ،سلیم خان کلب ، ینگ یونین ، لمس اور پبلیکن کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اتوار 18 اکتوبر 2015 15:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ فیم فٹ بال لیگ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا،سلیم خان کلب نے رئیل یونائٹیڈ کلب، ینگ یونین کلب نے گلشن راوی کلب، لمس نے بلیک پول اور پبلیکن کلب نے پی اے ایف کلب کو شکست دیدی ۔فیم فٹ بال لیگ2015-گروپ اے کامیچ سلیم خان کلب اوررئیل یونائٹیڈ کلب کے درمیان ٹاؤن شپ فٹ بال گراؤنڈ لاہور میں کھیلا گیا۔

سلیم خان کلب کے دفاعی کھلاڈی محمد بلال نے میچ نے میچ کے15 ویں منٹ اور دفاعی کھلاڈی اسلم خان نے 55 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کے لیے فتح سمیٹ لی۔آر اے بازار فٹ بال گراؤنڈلاہور کینٹ لاہور میں گروپ بی کے تحت کھیلے گے میچ میں ینگ یونین کلب نے گلشن راوی کلب کوایک صفر سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

مڈ فیلڈرجاوید نے میچ کے 48 ویں منٹ میں واحد گول کر کے ینگ یونین کلب کی جیت میں کلیدی رول ادا کیا۔

کیمپس فٹ بال گراؤنڈ لاہور میں گروپ ڈی کے میچ میں لمس کلب نے بلیک پول کلب کودو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔لمس کلب کی طرف سے سٹرائیکر نوشیروان نے دو گول میچ کے 7 ویں اور16 ویں منٹ میں کیے۔ لمس کلب کی طرف سے تیسرا گول سٹرائیکر نعمان نے 26 ویں اور چوتھا گول سٹرائیکر انور نے میچ کے 47 ویں منٹ میں کیا۔بلیک پول صرف دو گول کر سکی جو کہ ان کے سٹرائیکر عزیر نے 9 ویں اور سٹرائیکر عثمان نے میچ کے 20 ویں منٹ میں گول کیے۔

گروپ ایف کے تحت کھیلا گیا میچ جو کہ سپورٹس فٹ بال گراؤنڈ ماڈل ٹاون میں منعقد ہوا جس میں پبلیکن کلب نے پی اے ایف کلب کوایک صفر سے شکست دے دی۔ میچ کا واحد گول سٹرائیکر علی احمد نے 30 ویں منٹ میں کیا ۔ پبلیکن کلب کے بابر اور پی اے ایف کلب کے واصل کو ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

وقت اشاعت : 18/10/2015 - 15:47:35