سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کل شروع ہوگا

بدھ 21 اکتوبر 2015 11:49

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کل شروع ہوگا

کولمبو۔ 21 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے پی سارا اوول، کولمبو میں شروع ہوگا۔ سری لنکن ٹیم کو ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے مہمان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 6 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹیم جیسن ہولڈر کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف 29 اکتوبر کو کولمبو میں ٹور میچ کھیلے گی۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے یکم نومبر کو آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 4 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 9 نومبر کو پالے کیلی جبکہ دوسرا میچ 12 نومبر کو آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 21/10/2015 - 11:49:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :