ویسٹ انڈیز وویمنز نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 109رنز سے شکست دیدی

جمعرات 22 اکتوبر 2015 12:57

ویسٹ انڈیز وویمنز نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 109رنز سے شکست دیدی

سینٹ لوشیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) ویسٹ انڈیز وویمنز نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 109رنز کے بڑ ے مارجن سے شکست دیکر 4میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی وویمنز چیمپئن شپ میں بھی 2قیمتی پوائنٹ حاصل کرلئے ،281رنز کے جواب میں گرین شرٹس خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 172رنز ہی بنا سکی ، جویریا خان 73 رنز بنا کر نمایاں رہیں باقی کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی ، ویسٹ انڈیز وویمنز کی جانب سے کپتان ٹیلر نے 98رنز ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ،ایگولیریا 68رنز بنا کر نمایاں رہیں ، انعم امین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، سیریز کا آخری میچ 24اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی وویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لئے سود مند ثابت نہ ہوا ویسٹ انڈیز وویمنز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 281رنز کا بڑا ہدف گرین شرٹس کو دے دیا اس میں کپتان ٹیلر کے شاندار 98رنز ناٹ آؤٹ اننگز بھی شامل ہے جس میں 6چوکے شامل تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایگولیریا 68رنزکوشونااے نائیٹ نے 5رنز کی کمی سے نصف سنچری نہ بنا سکی اور 45رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی میتھیوز نے 35رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے انعم امین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔281رنز کے ہدف میں گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن تھا اور 51رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئی مرینہ اقبال 6، سدرا امین 7 اور نین عابدی 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئی دوسرے اینڈ پر جویریا خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ جاری رکھا انہوں نے 73رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی مگر ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکی دوسری جانب سے وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا کپتان ثناء میر سمیت 6کھلاڑی ڈبل فیگر ہی کراس نہ کرسکی ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ٹیلر نے 3جبکہ میتھیوز اور کونیل نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا گرین شرٹس مقررہ اوورز میں 172رنز ہی بنا سکی ۔ فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز وویمنز نے سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی وویمنز چیمپئن شپ میں دو قیمتی پوائٹس بنی حاصل کرلئے ۔ سیریز کا آخری میچ چوبیس اکتوبر کو کھیلا جائے گا

وقت اشاعت : 22/10/2015 - 12:57:58