سری لنکا کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان ، مینڈس ، کولاسیکرا کی واپسی

جمعہ 23 اکتوبر 2015 16:28

سری لنکا کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان ، مینڈس ، کولاسیکرا کی واپسی

کولمبو ۔23 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، اجنتھامینڈس اور نووان کولاسیکرا کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ تین نئے کھلاڑیوں کو بھی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مینڈس کی قریباً 10 ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار گزشتہ سال دسمبر میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

اپل تھرنگا، تھسرا پریرا سمیت ساچتھ، سیکیوج پراسنا اور اسہان پری ینجن سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ سری لنکن ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ سری لنکن ٹیم اینجیلومیتھیوز، لاہیروتھرامانے، تلکارتنے دلشان، کوسل پریرا، دنیش چندیمل، ملینڈا سری وردنہ، شیہان جے سوریا، ساچھترا سینانائیکے، جیفری وانڈرسے، اجنتھامینڈس، لاستھ مالنگا، نووان کولاسیکرا، سرنگا لکمل، دشمانتھا چمیرا اور دانشکا گوناتھلیکا شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 23/10/2015 - 16:28:54