سپین کے محکمہ ٹیکس کا فٹبال سٹار لیونیل میسی کو 22 ماہ کی سزا کا دینے کا مطالبہ

جمعہ 23 اکتوبر 2015 16:48

سپین کے محکمہ ٹیکس کا فٹبال سٹار لیونیل میسی کو 22 ماہ کی سزا کا دینے کا مطالبہ

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) بارسلونا فٹ بال کلب کے کھلاڑی لیونیل میسی کو اسپین کے محکمہ ٹیکس کے ساتھ فراڈ کرنے کے جرم میں ساڑھے 22 ماہ کی جیل کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔ یہ مطالبہ محکمہ ٹیکس کے سرکاری وکیل نے بارسلونا کے نواحی گاؤں گابا کی عدالت میں کیا۔

(جاری ہے)

وکیل کے مطابق 2007 ء سے 2009 ء کے درمیان میسی نے 3 مختلف مواقع پراپنے بصری حقوق کی فروخت کے حوالے سے حاصل ہونے والی 41 لاکھ یورو کی آمدنی سے محکمہ ٹیکس اسپین کو بے خبر رکھا، جبکہ میسی کو یہ رقوم یوروگوائے اور ”بے لیسے“ جیسے مالیاتی جنت کے طور پر مشہور ممالک کے بینکوں کے ذریعے ادا کی گئیں۔

وکیل استغاثہ نے مو قف اختیار کیا کہ میسی کے تمام مالیاتی معاملات، اس کے والد دیکھتے ہیں۔ اس لئے میسی کی بجائے، صرف اس کے والد کو 18ماہ جیل کی سزا دی جائے، گابا کی عدالت نے تمام فریقین کا مو قف سننے کے بعد میسی اور اس کے والد دونوں پر مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

وقت اشاعت : 23/10/2015 - 16:48:50