دوسرا ٹیسٹ ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف وائٹ واش مکمل کرلیا

پیر 26 اکتوبر 2015 17:48

دوسرا ٹیسٹ ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف وائٹ واش مکمل کرلیا

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 72 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا‘ 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 171رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے برائیو61‘ ہوپ 35 اور واریکن 17رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے 4 ، سری وردھنے نے 3، د ھمیکاپرساد اور پریرا نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے سری وردنے کو میچ کامین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ویسٹ انڈیز نے اپنے تیسرے دن کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 20رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 80رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ہوپ 35رنز بنا کر سری وردھنے کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے برائیو کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اور وقتاً فوقتاً ویسٹ انڈیز کی وکٹیں گرتی رہیں ۔

244 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 171رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے برائیو61‘ ہوپ 35 اور واریکن 17رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے 4 ، سری وردھنے نے 3‘ دمیکا پرساد اور پریرا نے 1،1وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 6رنز سے شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا۔ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ممالک کے مابین 3ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم نومبر سے ہو گا،جبکہ دوسرا ون ڈے 4نومبراور تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 7نمبر کو کھیلا جائے گا۔2ٹی ٹوئنٹی میچ بلترتیب 9اور 12نومبر کو کھیلے جائیں گئے۔

وقت اشاعت : 26/10/2015 - 17:48:23