سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹور میچ کل کھیلا جائیگا

بدھ 28 اکتوبر 2015 12:54

سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹور میچ کل کھیلا جائیگا

کولمبو۔ 28 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹور میچ جمعرات کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ ٹور میچ کے بعد سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز یکم نومبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو مسلسل دونوں ٹیسٹ میچوں میں شکست دیکر سیریز 2-0 سے کلین سویپ کر لی تھی سری لنکا کرکٹ ٹیم نے مہمان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 6 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 72 رنز سے شکست دی تھی۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف 29 اکتوبر کو کولمبو میں ٹور میچ کھیلے گی۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے یکم نومبر کو آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 4 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 9 نومبر کو پالے کیلی جبکہ دوسرا میچ 12 نومبر کو آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 28/10/2015 - 12:54:11