پرعزم افغان ٹیم نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

جمعرات 29 اکتوبر 2015 12:11

پرعزم افغان ٹیم نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

بلاوایو (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار29اکتوبر۔2015ء ) افغانستان نے ایک روزہ سیریز کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی ۔ زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 190رنز بنائے ۔ سین ولیمز نے 54اورمٹنبامی نے43رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

دولت زردان ، امیر حمزہ اور گلادین نائب نے دو دو کھلاڑی آوٹ کئے ۔

جواب میں افغانستان نے طوفانی انداز میں اپنی اننگ شروع کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں95رنز بنائے ۔ بعدمیں وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں لیکن افغان ٹیم نے ہدف پانچ وکٹوں پر ایک بال پہلے ہی حاصل کر لیا ۔ عثمان غنی نے 65اور گلادین نائب نے ناٹ آوٹ 56رنز بنائے ۔ گلا دین نائب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

وقت اشاعت : 29/10/2015 - 12:11:32