قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز کل ہونگے

جمعہ 30 اکتوبر 2015 12:16

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز کل ہونگے

اسلام آباد ۔30 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز کل ہفتہ کو ہاکی سٹیڈیم ، جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونگے۔

(جاری ہے)

یہ ٹیم 8 ویں جونیئر ایشیاء کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، ایونٹ ملائیشیاء میں 14 نومبر سے 22 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی میں عبدالرشید چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں فرحت حسن خان، وسیم فیروز، سعید خان اور قاسم خان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 30/10/2015 - 12:16:51