سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 12:11

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

کولمبو ۔31 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سری لنکن ٹیم ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 4 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 31/10/2015 - 12:11:29