انگلینڈ کیخلاف ہو نے والے تیسرے ٹیسٹ میں عمران خان کی جگہ را حت علی کو مو قع ملنے کا امکان

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 18:06

انگلینڈ کیخلاف ہو نے والے تیسرے ٹیسٹ میں عمران خان کی جگہ را حت علی کو مو قع ملنے کا امکان

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) شارجہ ٹیسٹ سے قبل انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر عمران خان کی جگہ راحت علی کو کھیلایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی فاسٹ بولر عمران خان جمعہ کو پریکٹس سیشن کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث ان فٹ ہوکر شارجہ ٹیسٹ سے باہر ہوگئَے، ان کی جگہ راحت علی کو موقع دیا جاسکتا ہے، جبکہ بولنگ ایکشن کے کلیئر ہونے کے بعد بلال آصف کانام بھی زیر غور ہے، لیکن زیادہ امکان یہی ہے کہ راحت علی کو ٹیم میں شامل کیا جائے ،عمران خان نے دبئی ٹیسٹ میں چار اور ابوظہبی ٹیسٹ میں دو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ -

وقت اشاعت : 31/10/2015 - 18:06:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :