جونیئر ایشیاء ہا کی کپ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کا 18 رکنی سکواڈ منتخب ‘ عماد شکیل بٹ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان ہوں گے

اتوار 1 نومبر 2015 16:03

جونیئر ایشیاء ہا کی کپ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کا 18 رکنی سکواڈ منتخب ‘ عماد شکیل بٹ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان ہوں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1نومبر۔2015ء) ملائیشیا میں ہونے والے جونیئر ایشیاء ہا کی کپ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کی 18 رکنی قومی ہاکی سکواڈ کا انتخاب کر لیا گیا ہے‘ عماد شکیل بٹ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں جونیئر ایشیاء کپ جو 14 سے 22 نومبر تک کھیلا جائے گا اس کے لئے پاکستان کی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

رشید جونیئر کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے 18 کھلاڑیوں کا انتخاب جوہر اسٹیڈیم لاہور میں کیا۔ ٹرائلز میں 36 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں سے 18 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ جونیئر ہاکی ٹیم منتخب کرنے کے بعد سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی فہرست صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد خالد سجاد کھوکھر کو بھیجی جنہوں نے بغیر اعتراض کئے اسے منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

جونیئر ایشیاء کپ 2015ء کے لئے منتخب سکواڈ میں محمد طلال خالد اور علی حیدر (گول کیپرز) ‘ مبشیر علی‘ عاطف مشتاق (فل بیک)‘ ابو بکر‘ عماد شکیل بٹ (کپتان) جنید کمال‘ محمد عدنان‘ محمد قاسم اور فیضان (ہاف بیک)‘ شان ارشاد‘ اظفر یعقوب‘ محمد دلبر (نائب کپتان)‘ رانا سہیل ریاض‘ محمد عتیق‘ بلال قادر‘ محمد عدنان انور اور محسن صابر (فارورڈ) شامل ہیں۔ سلیکٹرز نے حافظ علی عمیر‘ شاہ فیصل شاہ‘ زاہد اللہ‘ محمد نوید‘ محمد رضوان‘ سکندر مصطفیٰ اور فہد اللہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 01/11/2015 - 16:03:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :