سلو اوورریٹ ، ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر پر ایک میچ کی پابندی عائد

منگل 3 نومبر 2015 13:35

سلو اوورریٹ  ، ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر پر ایک میچ کی پابندی عائد

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سلو اوور ریٹ پر ویسٹ انڈین ٹیم پر جرمانہ کردیا۔ کپتان جیسن ہولڈر بھی میچ ایک لیے معطل کردیے گئے۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ وقت میں دو اوورز کم کرائے جس کے باعث پوری ٹیم پر میچ فیس کا بیس فیصد اور کپتان پر چالیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ بارہ ماہ میں دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ کے باعث کپتان جیسن ہولڈر کو ایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا۔ پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈین ٹیم نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کی تھی۔

وقت اشاعت : 03/11/2015 - 13:35:38