سر ڈان بریڈ مین اور شعیب ملک میں حیران کن مماثلت سامنے آگئی

بدھ 4 نومبر 2015 12:27

سر ڈان بریڈ مین اور شعیب ملک میں حیران کن مماثلت سامنے آگئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار4 نومبر۔2015ء ) آسٹریلیا کے لیجنڈری بلے باز سر ڈان بریڈ مین اور پاکستان کے شعیب ملک کے ٹیسٹ کیریئر کے آخر میں دو باتیں مشترکہ ثابت ہوئیں ۔

(جاری ہے)

دونوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا خاتمہ انگلینڈ کے خلاف کیا اور دونوں ہی بلےباز اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آخری اننگ میں صفر پر آوٹ ہوئے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈان بریڈمین کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے باز مانے جاتے ہیں تاہم شعیب ملک ٹیسٹ کرکٹ پر کچھ خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 04/11/2015 - 12:27:20