آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز سے قبل لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا

بدھ 4 نومبر 2015 14:40

آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز سے قبل لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار4 نومبر۔2015ء ) نیوزی اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل روایتی طور پر زبانی جنگ کا آغاز ہوگیا ۔ کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کیوی کپتان برینڈن میک کولم کو منافق اور بچگانہ سوچ والا قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ میک کولم نے اپنے حالیہ کالم میں آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ پر نکتہ چینی کرتے ہوئےانہیں نادان کہا تھا اور ان کے میدان میں طرزعمل کو بچگانہ قرار دیا تھا ۔

(جاری ہے)

میک کولم نے اس واقعے کا حوالہ دیا تھا جس میں سمتھ نے گذشتہ ایشز سیریز کے دوران لارڈز میں کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلش بیٹسمین بین سٹوکس کےخلاف فیلڈ میں مداخلت کی اپیل واپس لینے سے انکار کردیا تھا۔ اس جواب دیتے ہوئے وارنر نے کہا کہ میک کولم کو معلوم ہونا چاہیے کہ کرکٹ میچز جیتنے کیلیے کھیلی جاتی ہے ، سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈز حاصل کرنے کیلیے نہیں۔ خیال رہے کہ کیویز جینٹلمین کا تاثر قائم رکھتے ہوئے لڑائی جھگڑوں یا بدکلامی سے گریز کرتے ہیں اور اسی بنا پر آئی سی سی سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈز کے حقدار قرار پائے ہیں ۔

وقت اشاعت : 04/11/2015 - 14:40:47