سٹورٹ براڈ رواں سال 50 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے

جمعرات 5 نومبر 2015 12:10

سٹورٹ براڈ رواں سال 50 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ رواں برس ٹیسٹ میچز میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے ، براڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کپتان مصباح الحق کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز براڈ جب میدان میں اترے تو انہیں رواں سال ٹیسٹ میچز میں پچاس وکٹیں مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار تھی، انہوں نے مصباح الحق کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پچاس وکٹیں مکمل کیں اوررواں سال ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے باؤلر بن گئے۔

وقت اشاعت : 05/11/2015 - 12:10:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :