آئندہ سال ہمارے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلیں ؛ آسٹریلیا کی پاکستان کو پیشکش

جمعرات 5 نومبر 2015 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کوآئندہ سال ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کر دی۔ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے ا ینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

27 نومبر کو ہونے والا میچ ایڈیلیڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائیگاجبکہ اگلے سال پاکستان کی آسٹریلیا کے ساتھ سیریز طے ہے جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے اور پی سی بی کی رضامندی کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک لیول کی قائداعظم ٹرافی کافائنل میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

وقت اشاعت : 05/11/2015 - 14:10:37