آسٹریلیا نے پاکستان کو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیش کش کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 نومبر 2015 23:04

آسٹریلیا نے پاکستان کو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیش کش کردی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 نومبر 2015 ء) آسٹریلیا نے پاکستان کو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیش کش کردی ہے۔ ایک بھارتی خبرر ساں ویب سائٹ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیش کش کردی ہے۔

(جاری ہے)

یہ میچ ممکنہ طور پر اگلے برس پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر کھیلا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ اس برس نومبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 05/11/2015 - 23:04:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :