امریکن نیشنل آئس ہاکی لیگ: واشنگٹن کیپٹلز نے بوسٹن بورائنز کوشکست دیدی

جمعہ 6 نومبر 2015 12:49

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 نومبر۔2015ء)امریکہ میں منعقد ہونیوالی نیشنل آئس ہاکی لیگ کے میچ میں واشنگٹن کیپٹلز نے مہمان ٹیم بوسٹن بورائنز کو ایک کے مقابلے میں چارگولز سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی لیگ کے دلچسپ میچ میں میزبان واشنگٹن کیپٹلز کی ٹیم نے حریف ٹیم کو خوب تگنی کا ناچ نچایا، انہوں نے شروع ہی سے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا اور مہمان ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔کیپٹلز نے میچ میں زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چار گولز سے کامیابی حاصل کی اس جیت کے بعد فاتح ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

وقت اشاعت : 06/11/2015 - 12:49:17