پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل 5 کرکٹرز دبئی روانہ

جمعہ 6 نومبر 2015 14:37

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل 5 کرکٹرز دبئی روانہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 نومبر۔2015ء) انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے سکواڈ میں شامل 5قومی کرکٹرز دبئی کے لئے روانہ ہوگئے،ٹیسٹ سیریز کے فاتح کپتان مصباح الحق وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان ایک روز پہلے کردیا گیا ہے جس میں بیشتر کھلاڑی پہلے سے ہی دبئی موجود ہیں جب کہ 5کرکٹرز لاہور سے دبئی روانہ ہوچکے ہیں۔ان میں آل راؤنڈرز عامر یامین ،انور علی ، طفر گوہر ، بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر محمد عرفان شامل ہیں۔ٹیسٹ سیریز کے فاتح کپتان مصباح الحق وطن واپس پہنچ گئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے،، جس کا پہلا میچ گیارہ نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 06/11/2015 - 14:37:29