شارجہ ٹیسٹ کے ختم ہونے کے ساتھ ہی آل رائونڈر شعیب ملک کا ٹیسٹ کیریئر اختتام کو پہنچ گیا

جمعہ 6 نومبر 2015 16:43

شارجہ ٹیسٹ  کے ختم ہونے کے ساتھ ہی آل رائونڈر شعیب ملک کا ٹیسٹ کیریئر اختتام کو پہنچ گیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار6نومبر۔2015ء ) آل رائونڈر شعیب ملک کا کیریئر اختتام کو پہنچ گیا ۔ ملک کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں بلے کے ساتھ ناکام رہے البتہ انہوں نے بائولنگ کے شعبے میں کیریئر بہترین بائولنگ کرتے ہوئے میچ میں7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

(جاری ہے)

ملک نے 35 ٹیسٹ میچز میں 1898 رنز بنائے اور 32 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں ۔ انہوں نے تین سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں بنائیں، انفرادی طور پر 245 رنز ان کا اننگز میں بہترین سکور ہے جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنایا تھا ۔

وقت اشاعت : 06/11/2015 - 16:43:09