آسٹریلوی ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کر لئے

ہفتہ 7 نومبر 2015 13:05

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کر لئے

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں ‘سمتھ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا ‘اس سے قبل ایلسٹرکک اور جوروٹ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، کک 1357 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں اور روٹ 1288 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

سمتھ نے اب تک نو میچز کی 16 اننگز میں 1027 رنز بنا رکھے ہیں جس میں چار شاندار سنچریاں اور تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 07/11/2015 - 13:05:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :