جنوبی افریقی بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن پر تحقیقات کا آغازکردیا

ہفتہ 7 نومبر 2015 14:02

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 نومبر۔2015ء) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ، تحقیقات کا آغاز بین الاقوامی سنڈیکیٹ کے کرپشن میں ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے اعلامیے کے مطابق یہ تحقیقات ساؤتھ افریقا کرکٹ کا اینٹی کرپشن یونٹ کرے گا اور اس میں آئی سی سی اور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔کرکٹ ساؤتھ افریقا کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر کرکٹ کی شفافیت قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور تمام کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کرپشن کے بچاؤ کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور کرپشن کا شکار ہونے کی صورت میں اس کے نتائج بھی بخوبی جانتے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/11/2015 - 14:02:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :