شعیب اختر نے میتھیو ہائیڈن کو چھکا مارنے کا چیلنج دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 7 نومبر 2015 21:30

شعیب اختر نے میتھیو ہائیڈن کو چھکا مارنے کا چیلنج دے دیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر۔2015ء)نیویارک میں آل سٹارز میچ سے قبل لفظوں کی جنگ شروع ہو گئی ہے،آل سٹار کے پہلے میچ سے قبل سچن ٹنڈولکر کی ٹیم کے کھلاڑی شعیب اختر نے شین وارن کی ٹیم کے کھلاڑی میتھیو ہائیڈن کو مڈآن یا مڈ آف پر چھکا مارنے کا چیلنج دیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں میتھیو ہائیڈن نے کہا کہ اگر وہ ایسا کر سکتے ہیں تو وہ پاکستان میں جو بھی چاہیں گے شعیب اختر وہ اُنہیں فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

جواب میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر وہ ناکام ہوتے ہیں تو دوبارہ سے شعیب اختر کی صلاحیتوں کے معترف ہو جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 07/11/2015 - 21:30:25