پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ گیارہ نومبر کو کھیلا جائیگا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر کو کھیلا جائیگا

اتوار 8 نومبر 2015 13:04

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ گیارہ نومبر کو کھیلا جائیگا شیڈو ل کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 نومبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 13 نومبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، تیسرا ون ڈے میچ 17 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ 20 نومبر دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 27 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 30 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 08/11/2015 - 13:04:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :