آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے سپین کے صوبہ کاتالونیا میں پہلے کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

بدھ 11 نومبر 2015 21:19

آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے سپین کے صوبہ کاتالونیا میں پہلے کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) سپین کے صوبہ کاتالونیا میں پہلے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا، آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے افتتاح کیا۔ سٹیڈیم کا افتتاح گراونڈ سے باہر لگی تختی کی رونمائی اور فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔ جسے ڈی جی اسپورٹس ’’ایوان تیبو‘‘ میئر جوردی اور ظہیر عباس نے کیا۔ افتتاح سے قبل تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں ظہیر عباس، ڈی جی اسپورٹس کاتالونیا ’’ایوان تیبو‘‘ میئر جوردی، ویلفیئر اتاشی محمد اسلم خان غوری، کرکٹ اسپین کے صدر ’’خوان‘‘ اینجل کولوم اور خالد شہباز چوہان نے خطاب کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کرکٹ کاتالان کے نائب صدر رابرٹ مسیح نے سر انجام دئیے۔ آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپین میں کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح میرے لئے خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی حکومت کی کوشش ہو گی کہ لوگ کرکٹ کھیلیں اور انجوائے کریں۔ اور میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ یہاں کا موسم کرکٹ کھیلنے کے لئے بہترین ہے۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 21:19:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :