بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دینگے، اے بی ڈی ولیئرز

جمعہ 13 نومبر 2015 12:28

بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دینگے، اے بی ڈی ولیئرز

بنگلور۔13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر اے بی ڈی ولیئرز نے کہا ہے کہ بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست سے دوچار کرینگے، ولیئرز نے کہا ہے کہ وہ کیریئر کے 100 ویں ٹیسٹ میچ کو یادگار بنانے کیلئے پر عزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس میچ میں ان پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا، نارمل انداز میں کرکٹ کھیلیں گے۔

31 سالہ ڈی ولیئرز (آج) ہفتہ سے بنگلور میں بھارت کے خلاف کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ کھیلیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیریئر کا 100 ویں ٹیسٹ میچ میں کوئی اضافی پریشر نہیں ہوگا، اس وقت سیریز میں ہمیں 1-0 خسارے کا سامنا ہے اس لئے ہماری پوری توجہ سیریز برابر کرنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ لائن ناکام رہی، دوسرے ٹیسٹ میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ میرے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے، میری پوری کوشش ہوگی کہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرکے اپنے 100 ویں ٹیسٹ کو یادگار بناؤں۔ اے بی ڈی ولیئرز نے کہا ہے ٹیم کے کچھ کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہیں تاہم اس کا اثر ٹیم پر نہیں پڑے گا۔ اے بی ڈی ولیئرز99 ٹیسٹ میچوں میں 51.92 کی اوسط سے 7685 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 21 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا اننگز کا بہترین سکور 278 ناٹ آؤٹ ہے جو انہوں نے پاکستان کے خلاف نومبر 2010 میں سکور کیا تھا۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 12:28:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :