بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نظر ،بارش کی وجہ سے میچ شروع نہ ہو سکا

پیر نومبر 15:19

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نظر ..

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نظر ہو گیا،بارش کی وجہ سے میچ شروع نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بنگلور کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں جاری ہے ، میچ کے تیسرے روز بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ میچ کے دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہیں ہوسکا تھا جبکہ ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 80 رنز بنا لئے تھے ، شیکھر دھون 45اور مرلی وجے 28کے سکور پر کریز پر موجود ہیں ۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 214 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ ڈویلیئرز85اور ایلگر 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2015 - 15:19:08

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments