باصلاحیت بھارتی نژاد جنوبی افریقی مسلمان کرکٹر کا سر کاٹ دیا گیا

منگل 17 نومبر 2015 11:21

باصلاحیت بھارتی نژاد جنوبی افریقی مسلمان کرکٹر کا سر کاٹ دیا گیا

جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17نومبر 2015-ء) ابھرتے ہوئے بھارتی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر نواز خان کو قتل کردیا گیا ہے ، نواز نے 2013ء میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے سال کے بہترین کرکٹرکا ایوارڈ بھی جیتا تھا ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے بہترین دوست سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 23 سالہ نوازخان کو اس کے دوست 21 سالہ تھاندوواکھے ڈوما مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر قریبی جنگل میں لے گئے جہاں جھاڑیاں کاٹنے والے چاقو سے ان کا سرتن سے جدا کردیا۔

پولیس ان کے دوست ڈوما کو قتل کے الزام میں گرفتاری کے بعد جائے حادثہ پر لے گئی جہاں اس نے بتایا کہ روحانی علاج کرنے والے ایک شخص نے ان سے کسی شخص کا سرلانے کے لئے کہا تھا جس پر اس نے اپنے سب سے قریبی دوست جنوبی افریقی کرکٹر کا سر تن سے جدا کیا ۔

وقت اشاعت : 17/11/2015 - 11:21:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :