سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک باپ بن گئے

بدھ 18 نومبر 2015 15:18

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک باپ بن گئے

میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18نومبر- 2015ء) سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک بیٹی کے باپ بن گئے ہیں ۔ گزشتہ روز ان کی اہلیہ کائیل کلارک نے مقامی ہسپتال میں بچی کو جنم دیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق بچی اور ماں دونوں صحت مند ہیں ۔ واضح رہے کہ مائیکل کلارک نے ماڈل اور ٹی وی میزبان کائیل سے 2012ء میں شادی کی تھی ۔

وقت اشاعت : 18/11/2015 - 15:18:07