ہارون لوگارٹ کا آئی سی سی کے آمدنی فارمولے میں تبدیلی کا مطالبہ

جمعرات 19 نومبر 2015 13:16

ہارون لوگارٹ کا آئی سی سی کے آمدنی فارمولے میں تبدیلی کا مطالبہ

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) آئی سی سی کے آمدنی کو تقسیم کرنے کے فارمولے کی تبدیلی کیلئے آواز بلند ہونے لگی۔

(جاری ہے)

کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ کرکٹ کا عالمی نگران ادارہ اپنے ریونیو شیئرنگ ماڈل پر نظر ثانی کرے گا اور وہ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ جب وہ آئی سی سی کی صدارت سنبھالیں گے تو ٹیبل پر کیا رکھتے ہیں کیونکہ فی الوقت انگلینڈ ، بھارت اور آسٹریلیا منافع کے بڑے حصے کو آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/11/2015 - 13:16:21