برطانوی فاسٹ باولر سٹیون فن ، مارک ووڈ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سے باہر

جمعرات 19 نومبر 2015 14:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) انگلینڈ کے فاسٹ بالرز سٹیون فن اور مارک ووڈ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زخمی ہونے والے بین سٹوکس سکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بین سٹوکس فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے کے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب عمارت میں ون ڈے سیریز جاری ہے۔ انگلیں ڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز اگلے مہینے سے ڈربن میں ہوگا۔

وقت اشاعت : 19/11/2015 - 14:57:58