ایڈی جونز انگلینڈ رگبی فٹ بال یونین کے پہلے غیرملکی ہیڈ کوچ مقرر

جمعہ 20 نومبر 2015 20:22

ایڈی جونز انگلینڈ رگبی فٹ بال یونین کے پہلے غیرملکی ہیڈ کوچ مقرر

لندن ۔ 20 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 نومبر۔2015ء) ایڈی جونز انگلینڈ رگبی فٹ بال یونین کے پہلے غیرملکی ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے۔ 55 سالہ جونز اور انگلینڈ کے درمیان ابتدائی طور پر 4 سالا معاہدہ طے پایا ہے اور وہ آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

جونز کو سٹورٹ لنکاسٹر کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، انگلش ٹیم کی رگبی ورلڈ کپ میں ناکامی کے ساتھ ہی سٹورٹ کا معاہدہ بھی ختم ہو گیا تھا۔ جونز نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلش ٹیم کا کوچ مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے، یہاں پر رگبی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور میرے خیال میں انگلینڈ کا مستقبل روشن ہے۔

وقت اشاعت : 20/11/2015 - 20:22:47