میرا ”کتا“ بھی آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ سرانجام دے سکتا ہے : مائیکل کلارک

ہفتہ 21 نومبر 2015 11:46

میرا ”کتا“ بھی آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ سرانجام دے سکتا ہے : مائیکل کلارک

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21نومبر- 2015ء) مائیکل کلارک نے سابق آسٹریلوی کوچ جان بکانن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی کوچنگ کا جو کام کیا گیا اسے ان کا کتا ”جیری“ بھی ان سے زیادہ بہتر طور پر انجام دے سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک نے ایشز ڈائری 2015ء میں سابق آسٹریلین کوچ جان بکانن کیخلاف کاری وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کا جو کام کیا اسے ان کا کتا ”جیری“ بھی ان سے زیادہ بہتر طور پر انجام دے سکتا ہے ۔

جان بکانن نے ایشز سیریز کے دوران تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مائیکل کلارک کی لیڈرشپ میں بیگی گرین کیپ کلچر کی وقعت کم ہو گئی ہے ۔ سابق کینگرو کپتان کا کہنا ہے کہ جان بکانن کو آسٹریلین بیگی گرین کیپ کے بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں کیونکہ وہ کبھی اسے پہن ہی نہیں سکے تھے ۔

وقت اشاعت : 21/11/2015 - 11:46:42