محمدحفیظ کو کھیلنے کی پیشکش نہیں دی، ان کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے، چٹاگانگ کلب کا دعویٰ

اتوار 22 نومبر 2015 14:38

محمدحفیظ کو کھیلنے کی پیشکش نہیں دی، ان کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے، چٹاگانگ کلب کا دعویٰ

دبئی/ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء)بنگلہ دیش کے چٹاگانگ کلب نے ان اطلاعات کو مستردکر دیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی محمد حفیظ کو دعوت دی تھی اور انہوں نے محمد عامر کے ٹیم میں شامل ہونے کے باعث یہ پیشکش قبول کر نے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

چٹاگانگ کلب کے میڈیا منیجر منہاسب الدین نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ہم نے حفیظ کو کوئی پیشکش نہیں کی تو اسے مسترد کس طرح کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے محمد حفیظ کا بیان سفید جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم خود بھی حفیظ سے رابطہ کر کے ان کے بیان پر اپنے جذبات سے انہیں آگاہ کرینگے واضح رہے کہ محمد حفیظ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں چٹاگانگ کلب کی طرف سے ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس ٹیم میں محمد عامر کی موجودگی کے باعث کھیلنے سے انکار کر دیا ۔

وقت اشاعت : 22/11/2015 - 14:38:45