فیفا کی اصلاحات کمیٹی آئندہ ماہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں گورننگ باڈی میں تبدیلی کی سفارش کرے گی

اتوار 22 نومبر 2015 14:54

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی اصلاحات کمیٹی آئندہ ماہ 2 دسمبر کو شیڈول ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں گورننگ باڈی میں تبدیلی کی سفارش کرے گی۔

(جاری ہے)

فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی کرپشن میں گھری ہوئی ہے اور رواں برس کرپشن اسکینڈلز کے سامنے آنے کے بعد فیفا نے اصلاحات کمیٹی قائم کی تھی جو کہ آئندہ ماہ 2 دسمبر کو شیڈول ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں گورننگ باڈی میں تبدیلی کی سفارش کرے گی۔

وقت اشاعت : 22/11/2015 - 14:54:58