بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

منگل 24 نومبر 2015 13:58

ڈھاکہ ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کل بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں آج بدھ کو پہلا میچ رنگپور رائیڈرز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔

دوسرے میچ میں کومیلاوکٹورینزاور بریسال بلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز، چٹاگانگ وی کنگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس، کومیلاوکٹورینز، سلہٹ سپر سٹارز اور برایسال بلز شامل ہیں، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا۔

وقت اشاعت : 24/11/2015 - 13:58:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :