بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں جمعرات کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بدھ 25 نومبر 2015 11:33

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں جمعرات کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ڈھاکہ ۔ 25 نومبر اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں جمعرات کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں آج جمعرات کو پہلا میچ سلہٹ سپر سٹارز اور رنگپور رائیڈرزکے مابین کھیلا جائے گا۔

دوسرے میچ میں چٹاگانگ وی کنگزاور ڈھاکہ ڈائنامائٹسکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز، چٹاگانگ وی کنگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس، کومیلاوکٹورینز، سلہٹ سپر سٹارز اور برایسال بلز شامل ہیں، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا۔

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 11:33:33