بنگال کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر اوڈیسہ اور بنگال کا چار روزہ رنجی ٹرافی میچ ڈیڑھ دن میں ختم

بدھ 25 نومبر 2015 12:51

ناڈیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) بنگال کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر اوڈیسہ اور بنگال کا چار روزہ رنجی ٹرافی میچ ڈیڑھ دن میں ختم ہوگیا، میزبان نے حیران کن مقابلہ 133رنز سے جیت لیا، وکٹ بیٹسمینوں کیلی خطرنا ک ثابت ہوئی، 171 کا ہدف پانے والی اوڈیسہ کی ٹیم محض37رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں بنگال اور اوڈیسہ کا چار روزہ میچ حیران کن طور پر ڈیڑھ دن میں میزبان ٹیم کی 133رنز سے فتح پر ختم ہوگیا، پہلی مرتبہ کسی فرسٹ کلاس کی میزبانی کرنیوالے بنگال کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ کی وکٹ بیٹسمینوں کیلیے تباہ کن ثابت ہوئی، 171 کا ہدف پانے والی مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 19.2 اوور میں محض 37رنز پر ڈھیر ہوگئی، یہ ایونٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا کمترین اسکور بھی ریکارڈ ہوا، میچ کے اختتام پر اوڈیسہ کے کپتان نٹراج بیھیرا اور اوڈیسہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایسرباد بیھیرا نے میڈیا سے بات میں تصدیق کی کہ وہ خطرناک وکٹ کی باضابطہ شکایت بھارتی بورڈ سے کرینگے۔

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 12:51:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :