آنجہانی آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی پہلی برسی کل منائی جائے گی

جمعرات 26 نومبر 2015 16:58

آنجہانی آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی پہلی برسی کل منائی جائے گی

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) بیٹنگ کے دوران گزشتہ سال سر میں گیند لگنے کے باعث انتقال کرجانیوالے آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز کی پہلی برسی کل بروز جمعہ منائی جائے گی‌ ۔

(جاری ہے)

فلپ ہیوز شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران فاسٹ باولر سین ایبٹ کی گیند گردن کے پچھلے حصے پر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے ، انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کومے میں رہنے کے بعد 27 نومبر 2014ء کو چل بسے تھے ، ان کی یادیں آج بھی کرکٹ کے مداحوں کے دلوں میں تازہ ہیں ، فلپ ہیوزنے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو فروری 2009ء میں 20 سال کی عمر میں کیا تھا اور کرکٹ ماہرین کو ان سے بڑی توقعات تھیں تاہم تقدیر نے انہیں موقع نہ دیا ۔

وقت اشاعت : 26/11/2015 - 16:58:28