ٹیسٹ کرکٹ کی 138 سالہ تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا

جمعہ 27 نومبر 2015 12:35

ٹیسٹ کرکٹ کی 138 سالہ تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) ٹیسٹ کرکٹ کی 138 سالہ تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے . آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور نیوزیلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہر اعتبار سے یادگار اور تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا کہ پہلی بار کوئی ٹیسٹ دن اور رات کی روشنی میں کھیلا جائے گا.اب تک ونڈے اور ٹی ٹونٹی میچز مصنوعی روشنی میں کھیلے جاتے تھے مگر اب ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ بھی حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں نیوزیلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ٹاس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ کا نیا سفر شروع ھوگیا ہے.ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ کی تجویز 2009 میں اس وقت ٹی ٹوئنٹی کو حاصل ھونے والی غیر معمولی کامیابی کے پیش نظر دی گئی تھی کہ مختصر فارمیٹ کے ارتقاء نے کرکٹ کے اصل فارمیٹ کے وجود کوھلاکر رکھ دیا تھا.آج یہ تجویز عملآ دنیا کے سامنے ہے.

آسٹریلیا اور نیوزیلنڈ کے درمیان تاریخ کا پہلے ڈے اینڈ ٹیسٹ نہ صرف دونوں ممالک کے کھیلاڑیوں بلکہ تماشائیوں کے لئے بھی سنگ میل کی حیثیت کا حامل ھوگا کیونکہ وہ بھی تاریخ کا حصہ بننے جارہے ہیں. ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ کی کامیابی دیگر ممالک کے لئے بھی مثال بنے گی. آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 2016 میں ہوم گراوٴنڈ پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران ایک ٹیسٹ فلڈ لائیٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے. جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مثبت جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح نیوزیلینڈ نے جنوری میں بنگلہ دیش کو بھی اپنے ہاں دن رات کی روشنی میں ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

وقت اشاعت : 27/11/2015 - 12:35:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :