آئی سی سی نے ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیدیا
ذیشان مہتاب اتوار 29 نومبر 2015 15:46
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29نومبر- 2015ء)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان پر انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤلنگ کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ 27سالہ ویسٹ انڈین سپنر کا باؤلنگ ایکشن 9نومبر کو سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران رپورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 17نومبر کو آئی سی سی کی منظور کردہ ٹیسٹ سینٹر لاف برا یونیورسٹی میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ آنے کے بعد آئی سی سی نے ان پر انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤلنگ کروانے پر پابندی لگا دی ہے تاہم وہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے کسی بھی ٹورنامنٹ میں باؤلنگ کروانے کے اہل ہوں گے ۔
آئی سی سی کے مطابق سنیل نارائن کی تمام گیندوں کے دوران ان کے بازو کا خم 15ڈگری سے تجاوز کر رہا تھا ،وہ اپنے باؤلنگ ایکشن میں درستگی کے بعد خو دکو کلیئر کروانے کی درخواست دے سکیں گے ۔
(جاری ہے)
Sunil Narine’s bowling action found to be illegal https://t.co/umVIhnHx5n
— ICC Media (@ICCMediaComms) November 29, 2015
وقت اشاعت : 29/11/2015 - 15:46:43
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی20 کل کھیلا جائے گا