ہرشل گبز کے شاہد آفریدی بارے بیان نے دنیائے کرکٹ کو حیرت زدہ کر دیا

جس دن شاہد آفریدی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوں گے اس دن پاکستان کی کرکٹ درست راستے پر گامزن ہوجائے گی،ہرشل گبز

منگل 1 دسمبر 2015 14:38

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) سابق جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز ہرشل گبز کے قومی ٹی ٹو نٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے بارے میں بیان نے دنیائے کرکٹ کو حیرت زدہ کرکے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل سرکاری سپورٹس چینل سے بطورمبصر منسلک 41سالہ سابق جنوبی افریقی بلے باز کا کہنا تھا کہ جس دن شاہد آفریدی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوں گے اس دن پاکستان کی کرکٹ درست راستے پر گامزن ہوجائے گی۔

سابق پروٹیز بلے باز کے اس بیان پر آفریدی کے بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ شاید کوئی پرانا بدلہ نکال رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ہرشل گبز اور شاہد آفریدی انڈین پریمیئر لیگ کی سابق ٹیم دکن چارجرز کے لیے کھیل چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/12/2015 - 14:38:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :