گولڈ کبڈی ٹورنامنٹ 2015ء5 دسمبر سے فیصل آباد میں ہو گا

منگل 1 دسمبر 2015 15:34

گولڈ کبڈی ٹورنامنٹ 2015ء5 دسمبر سے فیصل آباد میں ہو گا

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء)گولڈ کبڈی ٹورنامنٹ 2015ء پانچ دسمبر کومنعقد ہو گا،تفصیلات کے مطابق ٹیکنیکل ہائی سکول ڈی گراؤنڈ میں پانچ دسمبر کو گولڈ کبڈی ٹورنامنٹ 2015ء منعقد کیا جارہا ہے ،اس بات کااعلان گزشتہ روز ہونیوالے ایک کبڈی اجلاس کے موقع پر کیا گیا،اجلاس میں عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی کی کتاب ”کبڈی میدان کے ہیرے “ لکھنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،اجلاس میں کبڈی کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے قومی سطح تک پہنچانے کیلئے اہم اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں کوچ تنویر مختار نمبردار ،کپتان طلحہ خالد گجر ،وائس کپتان امان الله پٹھان اور پرویز اختر نمبردارسمیت کبڈی ذیل گجراں کبڈی کلب کے ممبران نے بھی شرکت کی ۔

وقت اشاعت : 01/12/2015 - 15:34:34